کاپی رائٹ تنازع کے حل میں ناکامی، گوگل پر 500 ملین یورو جرمانہ

09:11 AM, 14 Jul, 2021

پیرس: گوگل کیخلاف یہ اقدام فرانس کے اشاعتی اداروں کیساتھ کاپی رائٹ تنازع کو حل کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کو حکم دیا گیا ہے کہ اسے قانون کی خلاف ورزی کر 500 ملین یورو کا بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اینٹی ٹرسٹ واچ فرانس نے گوگل حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ ملکی نیوز پبلشرز کے ساتھ کاپی رائٹ کے تنازع کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

تاہم گوگل ان احکامات کو پورا کرنے میں ناکام رہا تھا جس کی وجہ سے فرانس کے مسابقتی ادارے نے اس پر سینکڑوں ملین ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

اس جرمانہ کیساتھ فرانسیسی مسابقتی ادارے نے گوگل کو حکم جاری کیا ہے کہ اگر وہ اگلے 2 ماہ کے اندر نیو ایجنسیوں اور پبلشروں کو معاوضےادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے فی دن کے حساب سے 9 لاکھ تک معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

اس جرمانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے گوگل حکام نے کہا ہے کہ اگرچہ فرانس کے مسابقتی ادارے کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ انتہائی افسوسناک اور مایوس کن ہے لیکن اس پر جلد ہی عمل کرتے ہوئے اسے ادا کر دیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم فرنچ کمپیٹیشن اتھارٹی کا فیڈ بیک لیں گے۔ اس معاملے پر ہم اپنی پیشکش پر غور مطابقت پیدا کرنے کے لیے ہمارا مقصد یکساں رہے گا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ گوگل پر اس سے قبل رواں سال جون میں اشتہاری پالیسی کو غلط استعمال کرنے کے الزام میں 220 ملین یورو کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں