حافظ آباد: بدبخت نوجوان نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے مسجد میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کر کے لاش گڑھا کھود کر دبا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں اوباش نوجوان شاہد عمران نے محلے دار کی 6 سالہ بیٹی سمن فاطمہ کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور اسے ڈلے آنہ گاؤں کی مسجد میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس کے بعد سفاک ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے کمسن بچی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پھر مسجد سے ملحقہ احاطہ میں گڑھا کھود کر لاش کو اس میں دبا دیا۔
تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے ملزم شاہد عمران گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔