اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں اور ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے جبکہ کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
انہوں نے پروگرام کے دوران مزید بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔