عزیر بلوچ جے آئی ٹی کا معاملہ، وزیراعظم نے علی زیدی کی حمایت کر دی

07:52 PM, 14 Jul, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ ان کا ساتھ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر بحث ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس اہم معاملے پر کابینہ اجلاس کے اختتام پر خصوصی مشاورت کی۔

زیرو آور میں صرف وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اس دوران علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کے معاملے پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی معاملے پر علی زیدی کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ پوری وفاقی کابینہ بھی ان کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حقائق سامنے لائے جانے تک اس کوشش میں علی زیدی کا ساتھ دیا جائے۔

مزیدخبریں