لاہور: پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن لاہور کے دانش اطہر نے حاصل کی۔
تٖفصیلات کے مطابق ، پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن لاہور کے دانش اطہر نے حاصل کی۔ دانش اطہر نے 11 سو میں سے 1092 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن انوشا ذکریا، سید حسن عباس اور محمد افان عامر نے حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز نے 1090 نمبر حاصل کیے۔
تیسری پوزیشن صبا اقبال اور سائرہ حیات نے حاصل کی ،دونوں پوزیشن ہولڈر نے 1089 نمبر حاصل کیے۔ سرکاری سکولز کا کوئی بھی بچہ پہلی دو پوزشینز میں نہ آ سکا۔
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پوزیشن حاصل کرنے میں لڑکیاں ایک مرتبہ پھر سے بازی لے گئیں۔
لائبہ افتحار اور اساور گل نے 1089 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ نواز نے 1085 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ علیزہ حیدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ نے 1083 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ عائشہ یاسین اور اریبہ نور 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ محمد طلحہ اور سید معیز الحق بخاری 1085 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ساہیوال تعلیمی بورڈ میں زکریا خالد، محمد ارقم، ساحلہ وقاص نے 1088 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سارا عمر نے 1087 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ عروبہ طیب نے 1086 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔