ڈیلی میل کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہوتی ہیں, مریم اورنگزیب

05:10 PM, 14 Jul, 2019

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے ڈیلی میل کی اسٹوری پر ردعمل میں کہا کہ برطانوی اخبارکی خبرپرڈی ایف آئی ڈی نےاعتراض کردیا ہے، ڈیلی میل کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہوتی ہیں۔2017میں اخبار فیک اسٹوریزکی وجہ سےبندہونےلگاتھا

 

تفصیلات کے مطابق ،  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016اور2017میں ڈیلی میل فیک اسٹوریزکی وجہ سےبندہونےلگاتھا، صحافی ڈیوڈروزنےبنی گالہ میں عمران خان سےملاقات کی، جس میں شہزاداکبربھی موجودتھے ،اسٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی۔

 

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ،جھوٹی خبرکےذریعےمیڈیا ٹرائل ہورہا ہے،پی ٹی آئی نواز شریف اور شہباز شریف کی دشمنی میں ملک دشمنی کررہی ہے ۔ حکومت صبح شام عوام سے جھوٹ بول رہی ہے جب ایک بھی ثبوت نہیں ملا تو اسٹوری پلانٹ کی گئی، عادی جھوٹے اس وقت ملک پر مسلط ہیں۔

 

انہوں نے ڈیلی میل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا اخبار ہے، بنی گالا میں بیٹھ کر اسٹوری کی منصوبہ بندی کی گئی ، برطانوی اخبارکی خبرپرڈی ایف آئی ڈی نےاعتراض کردیا ہے، ڈیلی میل کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہوتی ہیں۔

 

ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ 2005 میں زلزلہ آیا تو شہبازشریف ملک بدر تھے،ترجمان صاحبہ کہہ رہی تھیں کہ مشرف دور میں شہباز شریف نے ڈاکا مارا، 2008 سے 2012 کے دوران ایرا فیڈرل حکومت کے ماتحت تھا۔

 

مزیدخبریں