کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا

01:28 PM, 14 Jul, 2019

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما  نوجوت سنگھ سدھو نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سندھو بھارت میں ثقافتی امور، لوکل گورنمنٹ، عجائب گھروں اور سیاحت کے وزیر تھے۔ آج انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 نوجوت سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے راہول گاندھی کی لکھے گئے خط کی کاپی بھی شیئر کی۔ یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سابق بھارتی کرکٹر ہیں اور میڈیا پرسنالٹی بھی ہیں اور اس کے ساتھ ایک کامیاب سیاستدان بھی ہیں۔

وہ2006سے الیکشن جیتتے آرہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ بھارت کے اچھے تعلقات کے حامی  ہیں اور کئی بار پاکستان آچکے ہیں۔

مزیدخبریں