سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ،بلاول

12:48 PM, 14 Jul, 2019

میر پور ماتھیلو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

وہ صرف امپائر کی انگلی پر ناچ سکتی ہے۔ عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکتی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی اور عوام کے حقوق کے سڑکوں پر نکلے ہیں عمران نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ وہ خودکشی کرلیں گے مگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں لیکن عمران خان نے یو ٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا عوام پر ٹیکس لگا کر معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے بے روزگاروں کو ملازمتیں دیں اور ملازمین و پینشروں کی پینشن میں سو فیصد سے زائد اضافہ کیا جو آج تک کسی حکومت نے نہیں کیا، اگریہ جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں