کرتار پور راہداری کا دوسرا دور آج واہگہ بارڈر پر ہوگا

10:52 AM, 14 Jul, 2019

لاہور:کرتار پور راہداری سے متعلق پاک بھارت حکام کی دوسری بیٹھک آج واہگہ بارڈر پر ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،بھارت کا 8 رکنی وفدواہگہ بارڈر پہنچ گیا،بھارتی وفدسی ایل داس کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مذاکرات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان اپریل میں دوسرے دور کےلئے بھی تیار تھا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے وزیراعظم کی ہدایت پر بابا گورونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں،پاکستان کی طرف سے کرتارپورراہداری پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آج کے مذاکرات کامیاب ہونگے،وزیراعظم خطے میں امن چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں