الیکشن کے بعد ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، شیخ رشید

الیکشن کے بعد ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو دس دن میں اپیل دائر کرنے کیلئے لازمی واپس آنا تھا، ن لیگ کی سیاست کی کل لاہور میں ہوا نکل گئی ہے۔

لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلیے جتنے لوگ نکلے اتنے تو ہماری کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف تحریک میں صرف کراچی میں70سے80ہزار لوگ باہر نکلے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:مالی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے :نگران وزیر خزانہ
 
 
ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے لوگ شہباز شریف کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے تھے، شہباز شریف کی ہمت نہیں، نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، ن لیگ میں اصل مقابلہ شہبازشریف اور شاہد خاقان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈاکو اور لٹیرا ہے، جیل نوازشریف کا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہونا چاہئے کیونکہ شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے، یہ اپنی جائیداد بیچنے کے چکر میں تھے لیکن میڈیا پر شور تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بھی ملک کے سیاسی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے، ن لیگ انتخابات میں ہارنے پر دھاندلی کا رونا روئے گی، ابھی ملک میں چور مچائے شورکی فلم لگے گی، ن لیگ میں الیکشن کے بعد ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، کچھ پنچھی اڑ گئے کچھ اب منتخب ہونگے۔