سونم کپور نے اپنے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لئے

03:11 PM, 14 Jul, 2018

ممبئی :بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دیے۔ ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں، جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے۔ایک اور پرستار نے سونم سے ان کے پاکستانی مداحوں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا آپ پاکستانی فالوورز سے محبت کرتی ہیں جس پر سونم نے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس بار بیٹا ہوگا یا بیٹی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا:میرا راجپوت



واضح رہے کہ سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے، ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباواجداد کا گھر ہے،مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاو¿ں گا۔

مزیدخبریں