نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلیاں،ن لیگی رہنماﺅں کے خلاف مقدمات درج

02:58 PM, 14 Jul, 2018

لاہور،فیصل آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگی امیدواروں کو ریلیاں نکالنا مہنگا پڑ گیا اور رانا ثناءاللہ،رانا فضل میاں عبدالمنان ،اجمل آصف ،آزاد علی تبسم سمیت 70 سے زائد امیدواروں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20 سے زائد مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

ذرائع کے مطابق مقدمات تھانہ غلام محمد آباد تھانہ جھمرہ میں کیے گئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر پی پی 117 سے لیگی امیدوار مہر حامد رشید اور اکبر گجر سمیت 7 لیگی چیئرمین بھی مقدمات کی زد میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری

واضح رہے کہ مقدمات کا اندراج گزشتہ روز لیگی امیدواروں اور کارکنان کی جانب سے نکالے جانے والی ریلیوں کے باعث درج کیے گئے ہیں تاہم متعدد امیدواروں نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکنوں کو گدھا کہنے پر عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی ،عظمیٰ بخاری ،سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، کامران مائیکل ،کرنل مبشر، راجہ ظفرالحق مشاہد حسین سید سمیت درجنوں ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں دہشت گردی اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت ایس ایچ او لوہاری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں، خادم حرمین شریفین

لاہور کے علاقے شاہدرہ روڈ پر لیگی کارکنوں اورپولیس میں تصادم سے متعدد کنٹینرز کو نقصان پہنچاہے جبکہ ٹرانسپورٹرزکاکہناہے اگران کا نقصان پورا نہ کیا گیا وہ احتجاج کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 
 

مزیدخبریں