نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاکیخلاف اپیل دائر نہ ہوسکی

02:52 PM, 14 Jul, 2018

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزایافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر نے سزا کے خلاف اپیلیں تیار کر لیں ۔ لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث جمع نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث آج دائر نہ کی جاسکیں۔موسم گرما کی تعطیلات میں عدالتی وقت دن ایک بجے تک ہے جس کے باعث اب پیر کے روز اپیلیں دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ نواز شریف اورمریم نواز کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا اور بعدازاں انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں