جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر پتھراﺅ اور فائرنگ،5 افراد زخمی

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر پتھراﺅ اور فائرنگ،5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی این اے 7 اپر دیر میں انتخابی ریلی پر مخالفین کی جانب سے پتھراﺅاور فائرنگ کی گئی جس پر بھگڈر مچ گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم
ذرائع مطابق سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں این اے 7 اپردیر میں جماعت اسلامی کی انتخابی مہم جاری تھی کہ مخالفین نے پتھراﺅ اور فائرنگ شروع کر دی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھگدڑ مچنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ اے این پی کے امیدوار ملک بہادر نے کی،ان کا کہناتھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرادیاہے مگر پولیس نے تعاون نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ ناخوشگوارواقعات کے باوجودانتخابی مہم جاری رکھوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں