مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کی نمازہ جنازہ کا وقت اور جگہ تبدیل

01:21 PM, 14 Jul, 2018

کوئٹہ: مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ کاوقت اورجگہ تبدیل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی بم دھماکے میں شہاد ت کے بعد سیاسی ،سماجی و مختلف طبقہ زندگی کے لوگوں کی جانب سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری

نوابزادہ سراج رئیسانی کی نمازہ جنازہ کا اب وقت اور جگہ تبدیل کردی گئی ہے اور اب نمازہ جنازہ شام 4 بجکر 30 منٹ پر ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین مستونگ کے علاقے کانک میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکنوں کو گدھا کہنے پر عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

دوسری جانب آئی جی ایف سی نے نواب اسلم رئیسانی اورنوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں بم دھماکے کے نیتجے میں 150 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں