اسلام آبا: ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا ہے کہ زیادہ غصہ اور ہر وقت تیزی اور دباﺅمیں رہنا دل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے، مشروبات ، چائے و کافی کے زیادہ استعمال اور سگریٹ سے پرہیز کیا جائے۔
روزانہ واک کو معمول بنایا جائے۔ قائد اعظم گولڈ میڈل، بینظیر بھٹو گولڈ میڈل اور تمغہ حسن کارکردگی کے حامل احمد میڈیکل کمپلیکس کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے ایک انٹرویو میں دل کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کومشورہ دیا کہ وہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
کھانا کم مقدار میں کھائیں، کھانا کھانے کے بعد دو گھنٹے تک سیر یا مشقت والے کام سے اجتناب کریں۔ دل کے مریض ہمیشہ چربی والے گوشت، بالائی اور پنیر کے استعمال سے گریز، آئس کریم، چاکلیٹ کیک وغیرہ سے بھی بچنے سمیت ہر قسم کے بازاری مشروبات، کافی اور چائے کا استعمال ترک کردیں۔ انہوں نے دل کے مریضوں کو مچھلی، تازہ سبزیوں، دالیں، چپاتی، ابلے ہوئے چاول، تازہ پھلوں اور بغیر کریم کے دوددھ استعمال کرسکتے ہیں۔