ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے کہا ہے کہ ان کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی مجھے معلوم نہیں کہ اس بار ہمارے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور اورمیرا راجپوت کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کےایک سال بعد ایک خوبصورت سی بیٹی ان کی زندگی میں آگئی جس کا نام انہوں نے میشا رکھا اوراب شاہد کپور اورمیرا بہت جلد دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری
شاہد کپور کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اب ان کے پسندیدہ اداکار کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ یہی بات جاننے کے لیے مداح نے میرا سے سوال پوچھا کہ اس بار آپ کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ جس پر میرا نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے معلوم نہیں کہ اس بار ہمارے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں، خادم حرمین شریفین
خیال رہے کہ شاہد کپور اورمیراکی بیٹی میشا اگست میں دوسال کی ہوجائے گی۔ شاہد کپور اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں اورسوشل میڈیا پر اکثر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں