گھوٹکی: گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔غیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیاہے۔
پولیس کے مطابق قتل کا اس واقعےمیں ملزم سہنو لاڑ نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتے دار خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں