سنی لیون کو ویب سیریز میں اپنا اصلی نام’کرن جیت کور‘ بتانا مہنگا پڑ گیا

10:51 AM, 14 Jul, 2018

ممبئی:بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کو اپنی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں اپنا اصلی نام’کرن جیت کور‘ بتانا مہنگا پڑگیا اور سکھوں نے اس نام پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ”کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)“ کا ٹریلر جاری کیا گیا لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام ”کرن جیت کور“ استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری
شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام ”کرن جیت کور“ سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ ”کور“ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکنوں کو گدھا کہنے پر عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
بھارتی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعتراض کے حوالے سے فلم ساز اور سنی لیون کا فی الحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں