اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی اور تقاریر دکھانے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نارووال جلسے میں شہریوں کو گدھا کہا ہے ، وہ اپنی تقاریر میں گھٹیا زبان اور تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر بھی پابندی عائد کی جائے اور ساتھ ہی عمران خان کو ا?ئین کے ا?رٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے ، شہباز شریف
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے جانے والے سیاسی ورکروں کو گدھا قرار دے دیا تھا۔