جدہ: خادم حرمین شریفین نے مسلم علماء کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی دنیا افغانستان میں مستقل امن کیلئے کردار ادا کرے اور طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں۔
سعودی عرب میں دو روزہ بین الاقوامی علماء کانفرنس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے 105 علما و مشائخ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: دوریاں ختم، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور شہزادہ ولید میں ملاقات
اس موقع پر شاہ سلمان نے علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے افغانستان میں باہمی ہم آہنگی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس کے 7 نکاتی اختتامی اعلامیہ میں افغانستان میں قیام امن اور باہمی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا اور خودکش حملوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اعلامیہ میں افغان حکومت اور طالبان سے جنگ بندی اور مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں