2011 کا ورلڈ کپ فائنل فکس تھا، تحقیقات کی جائیں : رانا ٹنگا

08:11 PM, 14 Jul, 2017

سری لنکن سابق اسٹار رانا ٹنگا نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فکسنگ کے شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ورلڈ کپ 2011 کو چھ سال بیت چکے ہیں لیکن بھارت کے چیمپیئن بننے کے چھ سال بعد ارجنا رانا ٹنگا نے اس ایونٹ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا فائنل فکس تھا۔

رانا ٹنگا نے کہا ورلڈ کپ کے دوران میں بھارت میں تھا فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کی اچھی کارکردگی کے باوجود شکست پر بہت مایوس ہوا تاہم میں تمام چیزیں آج نہیں بتا سکتا لیکن ایک دن ضرور اس پر بات کروں گا۔رانا ٹنگا نے فائنل میچ میں فکسنگ کا اشارہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی تمام تحقیقات ہونی چاہیے۔ کسی کا نام لئے بغیر رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی سفید وردی کے پیچھے گند کو زیادہ عرصے چھپا نہیں سکتے۔

2011 میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مہیلا جے وردنے کی سنچری کی بدولت 275 رنز اسکور بورڈ پر سجائے لیکن پھر گوتم گمبھیر اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 28 سال بعد چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں