راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے اسی سلسلے میں ڈی جی خان میں کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں کے 2 سہولت کار گرفتارکر لئے گئے ۔ پکڑے جانیوالوں میں خاتون بھی شامل ہے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بارود ، بارودی سرنگیں ، یونیفارم برآمد کر لئے گئے ۔ اسلحہ اور بارود پنجاب اور سندھ میں بڑے شہروں میں منتقل کیا جانا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے دوران سیکورٹی فورسز نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کے سہولت کار گینگ پکڑ لیے ۔خیبر ایجنسی میں پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگرد مار دئیے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے خیبر ایجنسی میں دو خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا ۔ گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بھاری تعداد میں خودکار ہتھیار ، بارودی سرنگیں اور وردیاں بھی برآمد کرلی گئیں ۔ اسلحہ دہشتگردی کے لیے پنجاب اور سندھ کے بڑوں شہروں میں منتقل کیا جانا تھا ۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی مستھارہ پوسٹ پر خود کش بمبار دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں کومار گرایا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں