ممبئی :سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہاجاتا ہے ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہےاور اس وجہ سے انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک یا دو اور فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں فلم نگری کا چھوڑ دوں گا ۔ٹیوب لائٹ کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی وڈ اسٹار نے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا اور ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا
سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم بین ہی مجھے یہاں تک لے کر آئے ہیں، میرے بعد ان کا کوئی اور اسٹار ہوگا اور یہ ضروری بھی نہیں کہ فلم بین 80 سال تک مجھے ہی جھیلتے رہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں