پشاور : جے آئی ٹی میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے مابین جنگ عدالتوں کے بعد اسمبلیوں تک بھی پہنچ گئی خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفے اور ن لیگ نے سپیکر اوروزیرخزانہ کے استعفوں سے متعلق قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔
اسلام آباد میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جے آئی ٹی کے ذریعے تحریک انصاف اور مسلم لیگ کی لڑائی نے خیبرپختونخواکارخ کرلیا۔دودن قبل تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی نےوزیر اعظم کے استعفی سے متعلق قرارداد جمع کروائی جس کے بعد پیپلز پارٹی کی محمد علی شاہ باچہ نے بھی قرار داد جمع کرائی کہ جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعد وزیراعظم اخلاقی جوازکھوچکے ہیں اس لئے وہ مستعفی ہوجائیں۔
صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھا نے سپیکراسدقیصرکے مبینہ بدعنوانیوں اور وزیرخزانہ مظفرسید کے بینک آف خیبرسکینڈل سے متعلق دو قرار دادیں جمع کروائیں جن میں سپیکر اوروزیرخزانہ سے استعفے کامطالبہ کیاگیاہے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں قراردادکوہرصورت ایوان سے پاس کیاجائے گا۔