سانحہ احمد پور شرقیہ ،34 خاندانوں کے ڈی این اے میچ کرگئے

05:59 PM, 14 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والے 125 میں سے 34 خاندانوں کے ڈی این اے میچ ہو گئے ، فرانزک رپورٹ نیو نیوز نے حاصل کر لی ۔

دیگر 91 میتوں کی شناخت کا عمل بھی ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا ، انتظامیہ نے 132 سے زائد خاندانوں کے ڈی این اے کراس میچنگ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھیجے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر کا کہنا ہے کہ لواحقین کو ان کے پیاروں کی قبروں کی نشاندہی ان کے نمبروں سے کر دی جائے گی ۔ لواحقین اور زخمی ہونے والوں کو امدادی رقوم کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے ،اب تک 26 لواحقین کو آٹھ کروڑ روپے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والے ناقابل شناخت لاشوں کو بستی نذیر آباد میں سپرد خاک کردیا گیا تھا ، نشاندہی کے لیے تمام قبروں کو نمبر لگائے گئے تھے ، شناخت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 132 سے زائد خاندانوں کے ڈی این اے کراس میچنگ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھیجے ، جن میں سے 34 لاشوں کے ڈی این اے ٹسٹ کی کراس میچنگ مثبت آچکی ہے جبکہ دیگر 91 میتوں کی شناخت کا عمل بھی ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر کا کہنا تھا کہ لواحقین کو ان کے پیاروں کی قبروں کی نشاندہی ان کے نمبروں سے کر دی جائے گی ، سانحہ میں اب تک 219 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، جبکہ 15 زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

مزیدخبریں