لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ ماہ سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یارک شائر کاﺅنٹی نے سرفراز احمد کیساتھ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 5 میچ کھیلنے کیلئے معاہدہ کیا ہے اور اب وہ ویزہ ملنے کے بعد جلد ہی انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ، فاسٹ باؤلر محمد عامر اور جنید خان پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہاں کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں