شام کے شہر رقہ پرامریکی بمباری میں 10 شہری جاں بحق

05:52 PM, 14 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

دمشق: شام کے شہر رقہ پر داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم 10عام شہری مارے گئے ہیں۔داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے رقہ کے علاقے درعیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی بمباری میں مارے جانے والے10 میں سے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایئر وارز نامی مانیٹرنگ گروپ کی تحقیقات کے مطابق عراق اور شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تقریباً3 ہزار عام شہری مارے جاچکے ہیں۔

امریکا نے پچھلے چند برسوں کے دوران داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عراق اور شام میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری اور دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے شامی فوجی مارے گئے ہیں۔

مزیدخبریں