ڈاکوؤں کا پاکستان ہو گا یا نیا پاکستان بنے گا؟ آئندہ ہفتے پتہ چل جائے گا،عمران خان

05:28 PM, 14 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کہوٹہ: کپتان نے حکومت پرلفظی یلغارتیز کر دی ہے۔کہوٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ڈاکوؤں کا پاکستان ہو گا یا نیا پاکستان بنے گا؟ آئندہ ہفتے پتہ چل جائے گا. انکا مزید کہنا تھا کہ  جھوٹے حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا،نوازشریف کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا.

اس سے قبل عمران خان نے ٹویٹ میں بھی لکھا تھا کہ   ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا استعفیٰ سے انکار شرمناک ہے۔ وزیراعظم کے خلاف جھوٹی گواہی، جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے ثبوت موجود ہیں۔

عمران خان کامزید کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے شہری،کس طرح نواز شریف ،اسحاق ڈار اور ان کے مقرر کردہ ظفر حجازی اور سعید احمد پر اعتبار کر سکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ 

اپنے مرحوم والد اور بچوں کے کردار پر دھبہ لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں