پاک فوج پاکستان کے تحفظ کی ضامن ہے ، عام آدمی پارٹی

02:40 PM, 14 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : عام آدمی پارٹی پاکستان کے چیئرمین ارسلان الملک نے پاک فوج کو پاکستان کے تحفظ کی ضامن جبکہ آپریشن ردالفسادکو قوم کا عزم امن اور ملکی ترقی و خوشحالی کی جانب اہم ترین سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے آفیسرز اور جوان اصل میں ہمارے قومی ہیرو ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کیلئے پاک فوج بہادر سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ کی پرُ عزم اور ولولہ انگیز قیادت میں ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ کے سلوگن کے سائے تلے ملکی سلامتی کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں، آپریشن ''ردالفساد' کے ذریعے پاک فوج ملک بھر سے دہشت گردی ،انتہا پسندی اور پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ جاری آپریشن ردالفساد کے ذریعے پاکستان میں جلد ہی امن کا سورج طلوع ہو گا اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے اور چین کی زندگی بسر کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے تحفظ کیلئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کی سلامتی کی آبیاری اپنے خون سے کر چکے ہیں پوری قوم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے ، شہیدوں کی یہ قربانیاں ہی دراصل قوم کی حیات ہیں ۔

مزیدخبریں