متحدہ عرب امارات نے انڈے اور گوشت سے بنی اشیا کی درآمدات پر پابندی لگا دی

04:06 PM, 14 Jul, 2017

دبئی: ایجین انفلونزہ کا ایک کیس دریافت ہونے پر متحدہ عرب امارات نے بیلجئیم سے انڈے اور گوشت سے بنی اشیا کی درآمدات پر پابندی عائد لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نے بیلجیئم سے تمام قسم کے گھریلو، جنگلی اور سجاوٹی پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جانوروں کی صحت و ترقی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد سلطان ال قاسمی کا کہنا ہے کہ بہر حال حرارتی طور پر تیار ہونے والی پولٹری کی مصنوعات کی درآمد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت لوگوں تک معیاری کھانے کی مصنوعات پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔ لہذا کھانے کی مصنوعات کی جب بھی کوئی شپمنٹ وصول ہوتی ہے تو اس کے ساتھ سرٹیفیکٹ ضروری ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر غذا اصل میں کہاں سے لی گئی، کھانے میں صحت مند بھی ہے یا نہیں اور حلال ہے یا نہیں وغیرہ۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ اس چیز کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کھانے کے معیار کے مطابق ہے یا نہیں اس کو دیکھنے کے لیے کھانے کی مصنوعات کا لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں