پاکستانیوں سے شادی کرنیوالی بھارتی خواتین اپنے ملک ہی کی شہریت سے محروم

02:59 PM, 14 Jul, 2017

نیو دہلی: پاکستانی مردوں سے شادی کرنے والی متعدد بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں شہریت سے محروم ہونے لگیں۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی خواتین پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے کے سبب غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہیں کیوں کہ رخصت ہو کر پاکستان آنے پر ان کی بھارتی شہریت منسوخ ہو گئی تھی.

طلاق یا دیگر وجوہات کے سبب جب وہ واپس بھارت گئیں تو انہیں بھارتی شہریت کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریت کی 180 درخواستوں میں سے صرف 70 پر عمل کر کے شہریت دی گئی ہے جب کہ 110 کیس اب بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں