ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا استعفیٰ سے انکار شرمناک ہے، عمران خان

12:36 PM, 14 Jul, 2017

اسلام آباد: سربراہ تحریک انصاف کے ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی قیادت پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کہتے ہیں ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا استعفیٰ سے انکار شرمناک ہے۔ وزیراعظم کے خلاف جھوٹی گواہی، جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے ثبوت موجود ہیں۔

نواز شریف اقتدار کےلیے قوم کو گمراہ کرنے کے علاوہ وہ اپنے مرحوم والد اور بچوں کے کردار پر دھبہ لگا رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ ٹیکس دینے والے شہری کس طرح نواز شریف، اسحاق ڈار اور ان کے مقرر کردہ حجازی اور سعید احمد پر اعتبار کر سکتا ہے؟۔

گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا نواز شریف خود کو بچانے کیلئے بیرونی حکومتوں سے مدد لینے کی ناکام کوششیں بند کریں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 30 برس سے انصاف کے حصول کیلئے صبر سے کام لے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں