بھارتی کپتان اپنے ہی ملک کی خواتین کرکٹ کپتان سے لاعلم

12:02 PM, 14 Jul, 2017

نئی دہلی:بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ملک کی ویمنز قائد متھالی راج سے بھی ناواقف نکلے ۔ کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکانٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی مگر ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوت کی لگا دی ۔

بعد میں اس پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کردیا گیا ۔ اسی سے اندازہ ہوتا ہے جس ملک کی مینز ٹیم کا کپتان ہی ویمنز ٹیم کی قائد کو نہیں جانتا وہاں پر عام شائق کیا جانتے ہوں گے ۔ واضح رہے کہ متھالی راج نے آسٹریلیا سے میچ کے دوران ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں 6 ہزار رنز سکور کرنے والی پہلی پلیئر کا اعزاز حاصل کیا جس وجہ سے دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے ۔

خیال رہے کہ ویمن ورلڈکپ میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان متھالی نے مردوں کی بھارتی کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی بارے پوچھے گئے سوال پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کیا مردکرکٹرز سے بھی کیا یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں کون سے کھلاڑی آپ کو پسند ہے۔؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں