جدہ: سعودی عرب کے شاہی دیوان کے اعلان کے مطابق شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اعلان کے مطابق آج ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ المکرمہ میں نماز عشا کے بعد ادا کی جائے گی۔ اللہ مرحوم کو اپنی خصوصی رحمت اور رضا سے جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی مغفرت فرمائے۔
شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے گرایجویٹ کی ہوئی تھی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سمیت دیگر عرب ممالک کے سربراہان کی طرف سے تعزیتی پیغام موصول ہوا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں