راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے پاک افغان سرحدی علاقے جڑوبی کے شمال مغرب میں واقع مستھرا کی چوکی پر حملہ کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا حملہ آور دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دئیے گئے۔ حملے میں سیکورٹی فورسز کے دو جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں