اسلام آباد: ٹی وی اور سلور اسکرین پر جگمگاہٹیں بکھیرنے والی ماہرہ خان اور ماورا حُسین نے خواتین کو حسین رہنے کے راز بتادیئے۔تفصیلات کے مطابق بیوٹی کوئنز ماہرہ خان اور ماوراحسین نے بیوٹی پراڈکٹ کی لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے چہرے کو چاند جیسا رکھنے کیلئے کئی ٹپس بھی شیئر کیں۔
اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے دونوں ادکاراؤں سے خوبصورتی کے ٹپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ایک خاتون کا کہناتھا کہ وہ بھی چاہتی تھیں کہ ماہرہ اپنی خوبصورتی سے سب کو آگاہ کریں ۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں بیروت میں رکگنشن ایوارڈ جیتا ہے، ماہرہ نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا ۔اداکارہ ماورا حسین نے بھی خواتین کو بیوٹی ٹپس دی ہیں،اس تقریب میں کئی اور سیلیبرٹیز نے بھی شرکت کی اور اپنے پرستاروں کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔