سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی، فی تولہ نرخ 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے مقرر

سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی، فی تولہ نرخ 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے مقرر

کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے مقرر ہوا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کم ہوکر 2661 ڈالر پر آگیا۔