واٹس ایپ اپڈیٹ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چیٹ کا انداز بدلے گا

 واٹس ایپ اپڈیٹ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چیٹ کا انداز بدلے گا

کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے اہم فیچرز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ٹیب کے ذریعے صارفین مختلف AI ٹولز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔


AI کریکٹرز: صارفین مقبول AI کریکٹرز کے ذریعے منفرد تجربہ حاصل کر سکیں گے۔
AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI سے تیار کردہ اسٹیکرز اور تصاویر ایک جگہ پر دستیاب ہوں گی، جو پہلے بکھری ہوئی تھیں۔
میٹا کا AI سرچ انجن: نئے AI ٹیب میں میٹا کا جدید سرچ انجن بھی شامل ہوگا۔

میٹا نے واٹس ایپ کے کمیونیٹیز ٹیب کو ختم کرکے اسے چیٹس ٹیب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس ری ڈیزائن کا مقصد AI ٹولز کو ایپ کے نمایاں حصے میں شامل کرنا اور صارفین کے لیے ان کا استعمال آسان بنانا ہے۔


رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ میں کاسٹیوم AI بوٹس بنانے کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے AI اسٹوڈیو کے مقابلے میں زیادہ جدید ہوگا۔ تاہم، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ کتنے صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔


یہ تبدیلیاں فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائی گئی ہیں، اور عام صارفین کو ان تک رسائی کب ہوگی، اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

میٹا کا یہ قدم واٹس ایپ کو جدید اور AI پر مبنی ایپ بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔