کراچی: انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کر دی گئی

کراچی: انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کر دی گئی

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات 2024 کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں۔

بورڈ کی جانب سے یہ سہولت سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلبہ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ مزید برآں، طلبہ کے لیے انٹربورڈ کی انکوائری پر اور طالبات کے لیے سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ سکروٹنی فارم آسانی سے جمع کروا سکیں۔

ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ طلبہ سکروٹنی فارم انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انٹرمیڈیٹ سال اول کے 2024 کے نتائج کے حوالے سے طلبہ کی شکایات کے حل کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں