آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

03:38 PM, 14 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت ساڑھے 3 روپے، ڈیزل کی قیمت 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے سے زائد بڑھ سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو انڈسٹری نے بھیج دی ہے، اور اوگرا عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے تناسب سے 15 جنوری کو قیمتوں کا تعین کرے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ان قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے، اور وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں