پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج صبح 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا۔

مصنف کے بارے میں