لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ سے جانی و مالی نقصانات میں اضافہ

11:10 AM, 14 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے اور درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

 فچ ریٹنگز نے اندازہ لگایا ہے کہ اس آگ کے باعث معاشی نقصان 275 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بیمہ شدہ جائیدادوں کو ہونے والا نقصان 10 ارب سے 30 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہوائیں مزید تیز اور خطرناک ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث آگ کے پھیلنے کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاس اینجلس کے علاقے زوسا میں ایک بے گھر شخص کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس سے آگ کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں