چیمپئنز ٹرافی : بھارت نے اسکواڈ کے اعلان کےلیے مہلت مانگ لی

 چیمپئنز ٹرافی : بھارت نے اسکواڈ کے اعلان کےلیے مہلت مانگ لی

دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مزید مہلت مانگ لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ہی سکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، جو کہ سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف کے باعث ہوئی۔

چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کا کپتان ٹمبا باؤما ہوگا، جبکہ افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھ میں ہوگی۔ اس کے علاوہ، فاسٹ بولرز اینرک نورکیا اور لیونگی نگیڈی کی ٹیم میں واپسی بھی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں