تل ابیب : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں، جس کا آغاز یمن سے داغے گئے میزائل کے اسرائیلی حدود کے قریب پہنچنے پر ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
دوسری جانب، فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے لیے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس میٹنگ میں 80 سے زیادہ ملکوں اور اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اسرائیل کی طرف سے اس میٹنگ میں شریک ہونے والے وفد کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔