غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو غزہ کے صلاح الدین سکول پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد سے اب تک مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ چکی ہے۔

 فلسطین کی  وزارت صحت کے مطابق، شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے 100 دنوں میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 584 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 731 زخمی ہو چکے ہیں۔

 اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کیپٹن سمیت 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 10 فوجی زخمی ہوئے جن میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں