ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

لاہور : ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، اور محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردی ہو گی۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر اور سوات میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

رات کے اوقات میں بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند جبکہ پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیانی دھند چھا سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، ڈی جی خان سمیت دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمال مغربی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم ہو سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور اور دیگر علاقوں میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

مصنف کے بارے میں