مولانا مسعود الرحمن قتل کیس میں اہم پیش رفت، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزم گرفتار، بیرون ملک رابطے میں تھے 

09:04 PM, 14 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : ترجمان اہلسنت و الجمات  مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قتل میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مولانا مسعود قتل کیس میں سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مولانا کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار   کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادروں نے چار ملزموں کی نشاندہی کی تھی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین ،ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزموں کاتعلق کالعدم تنظیم سے  ہے اور وہ بیرون ملک سے بھی رابطے تھے۔ 

مزیدخبریں