عمران خان کو کندھے پر بٹھا کر جیل پہنچانے والوں میں خوشامدی اینکرز اور یوٹیوبرز شامل ہیں: سینئر صحافی

07:17 PM, 14 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی و اینکرپرسن رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ عمران خان کو کندھے پر بٹھا کر جیل پہنچانے والوں میں خوشامدی اینکرز اور یوٹیوبرز شامل ہیں۔ 

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ یہی سب صاحبان (اینکرز و یوٹیوبرز) کندھوں پر چڑھا کر ہی خان کو جیل تک لے گئے ہیں کہ خان کلا ہی کافی اے۔ امریکا خان سے ڈر گیا۔ پورا یورپ خان سے خوفزدہ ہوگیا۔ خان نے آج تو بم چلا دیا۔ واہ آج تو توپ چلا دی۔ آج خان نے اکیلے ایف سولہ چلایابلے بلے۔

https://twitter.com/KlasraRauf/status/1746533407260393808

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خان صاحب بھی اسی سوشل میڈیا پر اپنی تعریفیں اور خوشامدیں پڑھ کر سیاسی حکمت عملی بناتے رہے۔ اب حالات سامنے ہیں۔ ان اینکرز یا وی لاگرز کا کیا جانا تھا۔ وہ تو اب بھی خان کو نیچے نہیں اترنے دے رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر خان پر ویوز نہ آئے تو وہ کسی اور کو کندھے پر بٹھا کر اسے بھی اس طرح جیل چھوڑ آئیں گے۔ ہم اینکرز اور سوشل میڈیا انفولسنر کو تو روزانہ کا شکار چاہیے جو بھی ہتھے چڑھ جائے۔آج کل خان ہمارے ہتھے چڑھا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں