ن لیگ والوں کو گھر میں گھس کر ماروں گا، نواز شریف کیسا شیر ہے جو چھپا بیٹھا ہے، تین بار ناکام ہونے والے  کو چوتھی بار وزیر اعظم کیسے مان لیں؟ بلاول بھٹو

06:34 PM, 14 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

خیرپور، ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  9 فروری کو ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ اب مقابلہ صرف شیر اور تیر کا ہے۔ نواز شریف 3 بار ناکام ہوا چوتھی بار انہیں وزیر اعظم کیسے مان لیں؟

ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان اور خیرپور سندھ میں جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ چوتھی بار  بھی  لڑائی کرے گا اور کہے گا مجھے کیوں نکالا،،3بارکے ناکام شخص کو چوتھی بار کیوں مان لیں؟ یہ چوتھی باروزیراعظم بن گیا تو لکھ لیں بلوچستان میں ترقی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف دو ہی جماعتیں ہیں، بلا نہیں رہا  شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔آپ کو پیپلزپارٹی چاہیے یا ن لیگ؟میں ان کو گھر میں گھس کر ماروں گا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ کیسا شیر ہے جو اپنے گھر میں چھپا ہوا ہے۔ہم 8فروری کو اپنا حق چھینیں گے،پاکستان کو ایک طرف معاشی بحران  دوسری طرف دہشتگردی کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں سے عوام خوش نہیں۔عوام ہمیں اتنی بھاری اکثریت دلوائیں کہ کسی کی مدد کی ضرورت نہ رہے۔ 

مزیدخبریں